• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازعہ پالیسی، ترکی کے صدارتی دفتر کا واٹس ایپ استعمال نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) ترک صدر رجب طیب اردوان کی میڈیا ٹیم نے دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ کی جانب سے متنازعہ نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائے جانے کے بعد ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز واٹس ایپ کے جاری کردہ وضاحتی بیانات کے بعد ترک صدارتی دفتر نے کہا کہ ان کا میڈیا آفس پیر سے صحافیوں کو بی آئی پی ایپ کے ذریعے بریفنگ دے گا، جو ترکش کمیونیکیشن کمپنی ترک سیل کا یونٹ ہے۔ ترکی کے صدارتی دفتر برائے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سربراہ علی طحہ نے 2 روز قبل واٹس ایپ کی نئے ضوابط و پالیسی پر تنقید کی کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں موجود صارفین کو نئے ڈیٹا شیئرنگ قوانین سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

تازہ ترین