پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے مشہور بالی وڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ہیرا منڈی (پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر بنائی جانے والی فلم) کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
منشا پاشا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس کے بارے میں کہا کہ بھارت ماضی قریب میں لاہور کی بدنام ہیرا منڈی پر فلم بنارہا ہے کیونکہ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں افسانوی کہانیاں سینسر ہوتی ہیں اور جہاں ہر کوئی قابل قبول افسانے کیا ہے کیا نہیں سے متعلق بحث کرتا ہے تو دوسروں کو بیشتر مواقع حاصل ہوجاتے ہیں۔
منشا پاشا نے کہا کہ دوسرے ہمارے آبائی نظریات پر فلمیں بناتے ہیں انہیں برانڈ کرتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں، آخر میں جو باقی رہ جائے گا وہ یہ کہ ہم اپنی کہانیاں دوسروں کے منہ سے سنیں گے۔ افسوس۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی مذکورہ فلم کو پروڈیوس کریں گے، جبکہ 'ہیرا منڈی' کی ہدایات ان کے سابق معاون ہدایت کار وبھو پوری دیں گے۔
’ہیرا منڈی‘ نامی فلم کو ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس یا اسی طرح کی دوسری آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔