بالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر ’ہیرا منڈی‘ نامی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی مذکورہ فلم کو پروڈیوس کریں گے، جبکہ 'ہیرا منڈی' کی ہدایات ان کے سابق معاون ہدایت کار وبھو پوری دیں گے۔
’ہیرا منڈی‘ نامی فلم کو ممکنہ طور پر نیٹ فلیکس یا اسی طرح کی دوسری آن لائن اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی ’ہیرا منڈی‘ میں کام کے لیے ایشوریا رائے، مادھوری ڈکشٹ، ودیا بالن، منیشا کوئرالہ اور پرینیتی چوپڑا جیسی اداکارائوں سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔
'ہیرا منڈی' کی کہانی لاہور میں اسی نام سے واقع علاقے میں ماضی میں ہونے والے جسم فروشی کے کاروبار کو دکھایا جائے گا۔