آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سیف علی خان اور کرینہ کپور نے نیا گھر لے لیا

بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس سے متعلق میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے نئے گھر میں شِفٹ ہو چکی ہیں۔

کرینہ کپور کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور اور قریبی دوستوں بھارتی شوبز کی نامور اداکاراؤں ملائیکہ اڑورا اور امریتا اروڑا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور کے تصویر میں سب ہی نہایت خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔


کرینہ کپور کی جانب سے اپنی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک کیپشن بھی لکھا گیا ہے جس میں اُن کہنا ہے کہ ’اُن کی خوشگوا یادیں رہی ہیں، اب وہ نئی شروعات کے لیے آگے کی جانب بڑھ رہی ہیں ۔‘

کرینہ کپور کے اس انسٹا گرام پوسٹ پر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے شوہر اداکار، نواب آف پٹودی سیف علی خان اور بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ نئے گھر میں شفٹ ہو رہی ہیں۔

جس فلیٹ کی کرینہ کپور نے تصویر شیئر کی ہے اُس سے متعلق بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ یہ فلیٹ کئی سال پہلے خریدا گیا تھا، سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اکثر یہاں آتے بھی رہتے تھے مگر اب یہ جوڑی باقاعدہ یہاں منتقل ہونے جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید