• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’والدین شادی نہ کرتے تو آج یہاں نہ ہوتی‘

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی اور بالی ووڈ کی اُبھرتی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے والدین شادی نہ کرتے تو آج وہ یہاں نہیں ہوتیں۔

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے درمیان 13 سال کا فرق ہے جس وقت انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو اُنہیں لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اس حوالے سے اُن کی بیٹی سارہ علی خان سےایک انٹرویو میں سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ اگر اُن کے والدین اُس وقت شادی نہ کرتے تو آج وہ بھی یہاں نہیں ہوتیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان سے انٹرویو میں پوچھا گیا کہ انہوں نے کبھی اپنے والدین سے عمر میں اتنا فرق ہونے کے باوجود شادی کرنے پرسوال نہیں کیا؟ اور یہ بھی نہیں پوچھا کہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں کیا سوچتے تھے؟

سارہ علی خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں اپنے والدین سے سوال کیا تھا کہ آپ دونوں کے درمیان 13 سال کا فرق تھا اس کے باوجود آپ نے شادی کیوں کی؟ لیکن پھر انہوں نے خود ہی اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ دونوں اُس وقت شادی نہ کرتے تو آج وہ بھی یہاں نہیں ہوتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے، انہیں یہ بات پسند نہیں کہ آپ ایک ایسے گھر میں رہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ خوش نہ ہوں۔سیف اور امرتا دونوںہی نہایت اچھی شخصیت کے مالک ہیں لیکن وہ ساتھ نہیں رہ سکتےتھے اور اس بات کا اندازہ ہوتے ہی دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔

سارہ نے مزیدکہا کہ اب اُنہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ اُن کےپاس دو پرسکون اور محفوظ گھر ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اُن کی والدہ امرتا سنگھ انہیں بہت سپورٹ کرتی ہیں ، یہاں تک کہ والد سیف علی خان نے جب کرینہ کپورسے شادی کی خبر سنائی تو تب بھی انہوں نے مشورہ دیا کہ کیا پہن کے شادی میں جانا ہے۔

تازہ ترین