• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ و ماڈل مایا علی کے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنے دلفریب انداز سے حیرانی میں ڈالنے میں مشہور ہیں، جس کا انھوں نے ایک اور نمونہ پیش کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر طیفا ان ٹربل میں عانیہ کا کردار نبھانے والی مایا علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ 

اس تصویر میں مایا علی نے اپنے مداحوں کو زلفوں کے جال میں پھنسا دیا اور یہ جال ان کے بالوں کا رنگ تھا۔ 

مایا علی نے اپنے بالوں کو جامنی رنگ سے مزین کردیا اور جس نے بھی اس تصویر کو دیکھا تو تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔ 

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مایا نے اپنی اس تصویر کے لیے فوٹو فلٹر لگایا ہے کیونکہ اس تصویر میں مایا کے ساتھ ان کے دوست کے بالوں کا رنگ بھی جامنی دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین