• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا: خاتون ایگزیکٹو 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر چوری کرکے فرار

جنوبی کوریا میں کیسینو میں کام کرنے والی خاتون ایگزیکٹو  کیسینو سے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر لے اُڑی۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو اس خاتون کی تلاش جاری ہے جو واردات کے بعد غائب ہی ہوگئی ہے۔ 

اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تاہم اب تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون انچارج کا تعلق ملائیشیا سے ہے، جو گزشتہ ماہ چھٹیوں پر جانے کے بعد دوبارہ واپس نہیں لوٹی۔ 

پولیس نے کیسینو کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں جس میں چوری سے پہلے اور اس کے بعد کی ویڈیوز موجود تھیں لیکن چوری ہونے کی ویڈیو غائب تھی۔ 

خاتون کا ہانگ کانگ میں ہی موجود ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیسینو سے چوری ہونے والی نقد رقم کا وزن تقریباً 280 کلوگرام ہے جو کہ ایک شخص کا ملک سے باہر لے کر جانا ناممکن ہے۔ 

تازہ ترین