• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو کروڑ لوگوں کی بے روزگاری حکومت کی غلط پالیسی کا نتیجہ ہے، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازی مری نے پاکستان میں دو کروڑ لوگوں کی بے روزگاری کی وجہ حکومت کی غلط پالیسی کو قرار دے دیا۔ 

فاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس پر شازیہ مری کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ لوگوں کی بےروزگاری کورونا سے نہیں آپ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دو کروڑ لوگوں کی بیروزگاری پر نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی تھی کہ اس صورتحال میں ان پر ناتجربہ کار لوگ مسلط تھے۔

تازہ ترین