• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خود سینیٹ کی نشست پر بولیاں لگاتے رہے ہیں، شازیہ مری


پاکستان پیپلز پارٹی  پارلیمنٹیرینز (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا کرپشن بیانیہ بے نقاب ہو چکا ہے، ملک میں احتساب کی آڑ میں سیاسی انجنیئرنگ ہوتی رہی ہے، عمران خان خود سینیٹ کی نشست پر بولیاں لگاتے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں ہے۔

 شازیہ مری نے کہا کہ آئین میں سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار وضع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل جاوید منتخب اسمبلی ممبران کی توہین بند کریں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ بنی گالا محل مافیا اور کرپشن کا قلعہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین