• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ون ڈے کپ: خیبر پختونخوا، سندھ اور نادرن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پاکستان ون ڈے کپ میں خیبر پختونخوا، سندھ اور نادرن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان کا 378 رنز کا ہدف 8 وکٹ پر 2 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 155 رنز کی اننگز شاندار اننگز کھیلی۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

سندھ نے 288 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، اس میچ میں خرم منظور 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 57 رنز سے ہرادیا۔

307 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 45.2 اوورز میں 249 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے 127 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ناردرن کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سندھ اور کے پی کی ٹیمیں 4، 4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بلوچستان اور سدرن پنجاب کے 2، 2 پوائنٹس ہیں جبکہ سنٹرل پنجاب کی ٹیم اب تک اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی ہے۔

تازہ ترین