• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید دھند، موٹر وے ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے عبد الحکیم تک بند کردی گئی، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ تک بھی بند ہے۔

نیشنل ہائی وے پر پتوکی، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ گیمبر، ساہیوال، ہڑپہ، کسوال، چیچہ وطنی اقبال نگر، میاں چنوں، خانیوال اور ملتان میں بھی دھند کا راج ہے۔ قومی شاہراہ پر دھند کے علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کی جائے۔ مسافر مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

تازہ ترین