• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نک جونس کے ساتھ زیادہ بچوں کی خواہشمند

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے ساتھ ایک مکمل خاندان کی خواہشمند ہیں۔سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب پریانکا چوپڑا سے بچوں سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں تو اداکارہ کی جانب سے دیا گیا جواب حیران کن تھا۔پریانکا نے کہا کہ میں زیادہ بچوں کی خواہشمند ہوں ،11 بچوں کی کرکٹ ٹیم لیکن میں اتنا یقین سے نہیں کہہ سکتی۔واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔وہ 2000ءمیں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔38 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی 21 سال پرانی تصویر پوسٹ کی ہے۔تصویر کے کیپشن میں پریانکا نے بتایا ہے کہ ان کی17سال کی عمرکی تصویر ہے یعنی مس ورلڈ منتخب ہونے سے صرف ایک سال قبل کی۔دبلی پتلی پریانکا کی تصویر کو دیکھ کر مداح کافی حیران ہورہے ہیں اور ان کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین