• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر نہیں  بلکہ ڈانس اسٹیپ خود سیکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں نورا فتیحی نے کہا کہ ڈانس کے حوالے سے کافی تحقیق کی اور ہمیشہ رقص،صنف، موسیقی یا ثقافت کے کسی ایک ہی انداز پر کبھی توجہ مرکوز نہیں کی۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ خود کو ایک کمرے میں بند کرلیتی تھیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر مختلف اسٹیپس کرتیں اور تب تک دہراتی جب تک وہ اسٹیپس درست نہ ہوجاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے مشہور ڈانسر شکیرا، مادھوری ڈکشٹ، جینیفر لوپیز اور ترکی کے بیلی ڈانسر ڈائڈم کے ڈانس اسٹیپ کی مداح ہیں۔

تازہ ترین