• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور جعلی مقابلہ، پولیس پارٹی کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی پولیس مقابلہ ثابت ہونے پر مقابلے میں شامل پولیس پارٹی کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ایس ایس پی فوری پولیس پارٹی کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ عدالت نے 15روز میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ملزمان محمد سہیل اور شیر اللہ کو بری کردیا ہے۔ منگل کو دوران سماعت عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا ۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کی اسٹوری فکشن پر مبنی ہے، ملزم کو 12 گولیاں سینے میں ماریں مگر سامنے سے ایک گولی نہ چلی، تعجب ہے کوئی پولیس اہلکار زخمی تک نہ ہوا، جب مخالف سمت سے کوئی فائر نہ ہوا تو اتنا گولیاں کیوں برسائیں۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو 5،5 سال قید کی سزا سنائی تھی، منگھوپیر پولیس نے 2019 میں سپر ہائی وے پر مقابلہ کیا، مقابلے کی کوئی انٹری تھی نہ متعلقہ تھانے کو اطلاع، پولیس نے جعلی مقابلہ کرکے عبداللہ مسعود کو قتل بھی کیا، میرے دونوں موکلوں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا۔

تازہ ترین