• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکھری، بے داغ جلد کیلئے فروٹ ماسک کا استعمال

موسم سرما میں وٹامن سی سے بھرپور با آسانی مارکیٹ میں دستیاب پھلوں کا استعمال جہاں صحت کے لیے نہایت مفید ہے وہیں اگر ان کا استعمال براہ راست جلد پر کیا جائے تو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں جلد کا نکھرنا سر فہرست ہے۔

پھلوں کے رس یا گودے کا استعمال جلد پر براہ راست کرنے سے جلد کو گہری رنگت دینے والا جُز میلانن میں کمی آتی ہے جس کے سبب پھلوں کے رس یا گودے کے استعمال سے جلد نکھرتی ہے اور داغ، دھبوں کے صفائے سمیت ایکنی اور کیل مہاسوں کے بننے میں بھی واضح کمی آتی ہے۔

جلد پر پھلوں کے خالص رس کا استعمال مختلف کیمیکل سے لبریز پروڈکٹ اور کریموں کے استعمال کے سبب چہرے پر آنے والے مضراثرات کو بھی دور کرتا ہے اور خراب جلد کی مرمت کرتا ہے جس سے جلد نرم ملائم اور چمکدار بن جاتی ہے، پھلوں میں موجود وٹامنز جلد کے نقصان کو ٹھیک کرنے، جلد کے نئے خلیوں کی افزائش اور میلانین کی تیاری کو روکتے ہیں۔

پھلوں کے فیشل اور اس کے ماسک کے استعمال سے چہرے پر نتائج بہت جَلد آتے ہیں اور دیرپا رہتے ہیں۔

مارکیٹ میں دستیاب مضر صحت اجزا سے لبریز مہنگے لوشنوں اور کریموں پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے اپنی جلد کو گھر ہی میں پھلوں کی مدد دے خوبصورت اور جازب نظر بنانے کے لیے  درج ذیل پھل لازمی استعمال کریں۔

گریپ فروٹ، سنگترے اور لیموں کا ماسک

گریپ فروٹ، سنگترے اور لیموں موسم سرما میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں، جہاں انہیں شوق سے کھایا جاتا ہے وہیں اگر دن میں صرف 15 منٹ نکال کر ان کے فیس ماسک بنا کر لگا لیا جائے تو سردیوں میں جلد خوبصورت اور چمک اُٹھتی ہے۔

سِٹریس پھلوں سے ماسک بنانے کے لیے ان کے چھلکے کو باریک پیس لیں، اب اس میں ایک چمچ جو کا آٹا اور دہی شامل کر لیں، چہرے پر لیپ کریں اور آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ صاف کر لیں، اب ٹھنڈے پانی کے چھینٹے چہرے پر ماریں، آئسنگ بھی کر سکتے ہیں۔

جو کا آٹا ان پھلوں کے رس میں بھی ملا کر لگایا جا سکتا ہے، 4 چمچ لیموں، سنگترے یا گریپ فروٹ کا رس لیں، اب اس میں 1 اتنا جو کا آٹا شامل کریں کے اچھی طرح ماسک بن جائے، اب اسے چہرے پر لگا لیں۔

یہ عمل روزانہ بھی کیا جا سکتا ہے، اس عمل سے چہرہ چمک اُٹھے گا اور ایکنی اور داغ دھبوں کا صفایا ہوگا۔

کھیرے کا ماسک

کھیرا چھیل کر باریک پیس لیں، اب اس کا براہ راست چہرے پر  لیپ کر لیں،  کھیرے کے فیس ماسک سے جھڑیوں کا بہت جلد اور حیرت انگیز طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

آلو کا ماسک

چکنی جلد والے افراد کے لیے آلو کا ماسک بہترین آپشن ہے،  آلو ابال کر باریک پیس لیں، اب ذرا سا دودھ آلوؤں میں شامل کریں اور اسے چہرے پر لگا لیں۔

تازہ آلو لیں اور اس کا رس نکال کر روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں، چہرے سے ہر قسم کے داغ دھبے ایک ہفتے کے اندر اندر ختم ہو جائیں گے۔

مولی کا ماسک

ایک چمچ مولی کے بیج لے کر باریک پیس لیں اور اس سفوف کو دہی میں ملا کر بطور ماسک استعمال کریں،  چہرہ نکھرا ہوا اور تروتازہ محسوس ہو گا۔

تازہ ترین