• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی کی بہن کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل


پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی بہن فضیلہ عباسی بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف سے مشابہت رکھنے کے سبب گزشتہ دنوں خبروں کی زینت بنی رہیں۔

فضیلہ عباسی کی جہاں جہاں تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں وہاں انسٹا صارفین فضیلہ عباسی کو کترینہ کیف سمجھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں۔

فضیلہ عباسی کی انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کے بیٹے، اپنے بھتیجے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔


فضیلہ عباسی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لگائی گئی اسٹوری میں بتانا ہے کہ ’اُن کا بھتیجا مصطفیٰ کلینک میں اُن سے ملنے آیا ہے ۔‘

واضح رہے کہ فضیلہ عباسی پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں۔

تازہ ترین