• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان زخمی

ابراہیم حیدری میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔  ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق واقعہ عمر کالونی میں پیش آیا، زخمی عبدالرحمن کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ابراہیم حیدری پولیس نے مزید بتایا کہ دو دوست اسلحہ کے ساتھ ٹک ٹاک بنا رہے تھے کہ گولی چل گئی۔ 


پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے کے دوران گولی سُمیت نامی نوجوان سے چلی، ملزم پستول سمیت فرار ہوگیا ہے۔ 

ایس ایچ او شاہد محمود کے مطابق زخمی عبدالرحمن کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین