وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹھگوں کا ٹولا ہے جس کے سربراہ فضل الرحمان ہیں، پی ڈی ایم کی تمام سازشیں دم توڑ چکی ہیں، مولانا فضل الرحمان واپسی کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔
شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلی بار حکومت بغیر فضل الرحمان کے ترقی کی درست سمت پر چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے سیاسی مقاصد کے لیے مدرسوں کے غریب بچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔