• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکی اور آذربائیجان خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی اور آذربائیجان خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں ترک ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ ترکی اور آزدبائیجان کی کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرنے پر ممنون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آج ہمارے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج کی گفتگو میں مسلم اقلیتوں پر مظالم اور اسلاموفوبیا پر بھی بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تینوں ہی ممالک نے تعلیم اور ثقافت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا،ریل، روڈ اور ایئرلنک کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ نے کشمیری عوام کی حمایت پر ترکی اور آذربائیجا ن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین