• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ترک تجارتی حجم باہمی دوستی کا عکاس نہیں، چاوش اولو


ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، ہمیں باہمی تجارتی حجم بڑھانا چاہیے۔

اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں چاوش اولو نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا مشترکہ تجارتی حجم صرف 80 کروڑ ڈالر ہے، جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ہی ممالک تجارتی حجم بڑھانا چاہتے ہیں، ہم دفاعی صنعت میں پاکستان سے تعاون بڑھارہے ہیں، ہم سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم کشمیر ی بھائیوں سے دلی اظہار یکجہتی کرتے ہیں، یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہلال پاکستان کا اعزاز ملنا دونوں ممالک کے بھائی چارے کا مظہر ہے، ہم نے سیکیورٹی، استحکام، خوشحالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہےجبکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

چاوش اولو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمارے دلوں میں منفرد مقام رکھتا ہے، دونوں ہی ممالک مشکل حالات میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر، نگورنو کاراباخ، افغانستان، مشرقی بحیرہ روم پر مشترکہ ردعمل دینے پر بات کی ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نائیجر کے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کی تائید کرتے ہیں، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدام سے صورتحال پیچیدہ ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران پاک ترک تعاون ایک مثال ہے، ہمارا تجارتی حجم دوستی کی بھرپور عکاسی نہیں کرتا، ترک سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انویسٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستان میں ترکی کے 83 معارف اسکول کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین