پوگبا کے شاندار گول نے مانچسٹر یونائٹیڈ کو پریمیئر لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچا دیا۔
لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے برنلی کو ایک گول سے شکست دے دی۔
پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کا شاندار کھیل جاری ہے، لیگ میچ میں برنلی کے خلاف ایک گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
پوگبا نے 71ویں منٹ میں شاندار گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو 8 سال بعد لیگ میں ٹاپ پر پہنچادیا۔
مانچسٹر یونائٹیڈ نے لیگ کے 17 میچز میں 36 پوائٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔