• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کو آسان نہیں لیں گے، اسکواڈ کا اعلان 15 جنوری کو ہوگا، محمد وسیم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کو آسان نہیں لیں گے، دورے کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان 15 جنوری کو کیا جائے گا۔

ایک بیان میں نئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کامیابی کےلیے اچھا کمبی نیشن بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کے لیے سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان سے مشاورت کرلی گئی ہے۔


محمد وسیم پہلے 20 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کراچی میں کریں گے اور بعد میں 16 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

نئے چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ہوم سیریز کا فائدہ ضرور ہوگا لیکن مہمان ٹیم ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتی ہے کوشش ہوگی دورہ نیوزی لینڈ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ ہوں۔

پاکستان اور جنوبی افریق کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں شروع ہوگا۔

تازہ ترین