سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت انجم ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرائے۔ ایک دن کا انتظار نہ کرے، میں انہیں نہیں جانتا۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانوی عدالت کا جو فیصلہ براڈ شیٹ کے حق میں آیا ہے اُسے پبلک کردیا جائے، ہم بھی رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت اس حوالے سے اپیل کریں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اُس میں سب نام موجود ہیں، یہ فیصلہ نیب کے پاس ہے۔ ضروری ہے کہ سارے نام سامنے آئیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔