• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے بعد بہتری آئی ہے، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیات میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے بعد بہت زیادہ بہتری آئی ہے، شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے، کے ایم سی کے اتنے اثاثے ہیں اگر نظام کو بہتر بنایا جائے تو کسی گرانٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، فنڈز کی ضرورت ہوئی تو وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں کے ایم سی کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی اسکروٹنی کی جائے جو کام شہر کے لئے اہم ہیں وہ پہلے مکمل کئے جائیں، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو ہدایت کی کہ کے ایم سی کے اثاثے اونے پونے داموں پر دیئے گئے اس کی اسکروٹنی کے عمل کو تیز کیا جائے اور چارجڈ پارکنگ کے نظام کو شفاف بنایا جائے،ایڈورٹائزمنٹ کے بائے لاز مرتب کئے جائیں ،انہوں نے سیکریٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ محکمہ بلدیات کے تحت مکمل کئے گئے منصوبے کے ایم سی کے سپرد کئے جائیں اور ڈرگ روڈ انڈر پاس، مہران انڈر پاس و دیگر مکمل منصوبوں کا کنٹرول کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔

تازہ ترین