• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ، مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتی نااہلی ہے، علامہ باقرعباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ مچھ کے شہدا کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر وحدت ہاوس میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا،ملی یکجہتی کونسل میں شامل مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اسد ﷲ بھٹو، علامہ قاضی احمد نورانی،حافظ محمدامجد،مولانا عقیل انجم،مولانا عبدالوحید، مسلم پرویزنے شرکت کی اور سانحہ مچھ کے شہدا کو تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ پاکستان کسی بھی فرقہ وارانہ دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اس وقت تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ایک پیج پر ہونا پڑے گا۔ بھارت اور اسرائیل ملک میں بد امنی کی سازشوں میں مصروف ہیں لیکن ہمیں مل کر ان سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا۔بعد ازاں تعزیتی ریفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

تازہ ترین