• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، کمسن بھائی بہن سمیت 3 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اورکمسن بہن بھائی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی اسپتال چورنگی بختاور گوٹھ میں فائرنگ سے ایک 32سالہ فضل نبی جاں بحق ہوگیا ،ملزم موقع سے فرار ہوگیا ، مقتول اور ملزم کی دیرینہ دشمنی تھی۔ اثنا گلستان جوہر بلاک 14نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان 20 سالہ اسامہ بیگ زخمی ہوگیا، پولیس نے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔ غلام محمد ولیج پرانا گولیمار ریکسر لائن ساجد اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ شیراز ، 5 سالہ خدیجہ اور اس کا بھائی 8سالہ یوسف زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ میں منشیات فروش ساجد کے کارندے ملوث ہیں، جنھوں نے شیراز کو نشانہ بنایا تھا، اور دونوں بہن بھائی گلی میں کھیلتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگئے ۔

تازہ ترین