• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جمہوری اور عوامی اقدامات کی ابتدا شہید بھٹو کے دور میں ہوئی، شمیم ممتاز

کراچی( نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما اور ضلع وسطی کے سابق صدر سید سہیل عابدی کی رہائش گاہ پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 93ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی شمیم ممتاز نے کہا کہ تمام جمہوری اور عوامی اقدامات کی ابتداشہید بھٹو کے دور میں ہوئی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی کے نائب صدر مرزا مقبول، صدر لیبر بیورو اسلم سموں ، سید نصرت علی اور میزبان سہیل عابدی نے بھی خطاب کیا اور کیک کاٹا،تقریب میں علامہ سید سجاد شبیر رضوی، اعجاز ڈالمیا، شیر افضل تنولی، ڈاکٹر محبوب، فرید الحق فیضی، سید آغا علی، امتیاز خان، سنجیدہ آغا، زرین خان، شازیہ اعوان، نازیہ ساجد، فریحہ شاہد، نبیلہ، زینب، امجد رانا، افشاں ظفر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین