• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، عمر شیخ و دیگر کی عدم رہائی پر چیف سیکرٹری طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے احمد عمر شیخ و دیگر کی بریت کے باوجود عدم رہائی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری محکمہ داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ بدھ کو سماعت کے موقع پر حسن سہتو سپرینڈینٹ سینٹرل جیل اور اسپیشل سیکریٹری داخلہ پیش ہوئے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ کی عدم پیشی پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت کو فوکل پرسن نے بتایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ راستے میں ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ہ کیا سیکرٹری داخلہ سندھ دیر سے اٹھتے ہیں؟ہم ابھی چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ جاری کردیتے ہیں۔

تازہ ترین