• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیخلاف فیصلے پر تنقید، فروغ نسیم نے عدالت میں معافی مانگ لی

پشاور(ٹی وی رپورٹ/نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پشاور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ اپنے بیان پرنادم ہیں۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پرنادم ہیں۔

عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کودوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔

نمائندہ جنگ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کے جج کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرفروغ نسیم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس کیس میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں تھا اور اپنے بیان پرنادم ہیں۔

تازہ ترین