• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرعلی، شدت پسندوں کی فائرنگ، دستی بم حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

بنوں ( نما ئندہ جنگ )شمالی وزیرستان کی میرعلی سب ڈویژن تحصیل سپین وام میں سیکیورٹی فورسز اورشدت پسندوں کے درمیان فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید،3 زخمی ہو گئے فورسز کو دیکھتے ہی شدت پسندوں نےفائرنگ شروع کر دی ، دستی بم پھینکا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کو اطلا ع ملی کہ چھوٹا دتہ خیل میں میر خاتم گروپ سے تعلق رکھنے والے مبینہ شدت پسند موجود ہیں جس پر فورسز وہاں پر کارروائی کیلئے پہنچی ، فورسز کو دیکھتے ہی شدت پسندوں نے اُن پر فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں سپاہی حذیف اللہ اور سپاہی ضیاء لاسلام شہید جبکہ نائیک سید عالم، سپاہی اسد اور لانس نائیک مستا غیز زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیاسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

تازہ ترین