• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان‘ترکی اور آذربائیجان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان ‘ترکی اور آذربائیجان نے مسلم اقلیتوں سمیت انسانوں کے خلاف جرائم کے ارتکاب اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معیشت، سرمایہ کاری، تجارت ، توانائی، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں سہ ملکی تعاون بڑھانے کے لئے نئے امکانات کی تلاش پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سہ ملکی مذاکرات کے انعقادکے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور فعال کرنے اور مشترکہ تعاون کے لئے مذاکرات کے عمل کو ایک مستقل جہت بنانے کا فیصلہ کیا۔ہم نے کورونا کے خلاف اشتراک عمل سے لڑنے پر بھی اتفاق کیا۔جموں وکشمیر تنازعہ پر اصولی، مسلسل اور ٹھوس حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام اور کشمیری ترکی اور آزربائیجان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین