• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کیخلاف ادارے استعمال ہوتے رہے ہیں، طلال چوہدری


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاستدانوں کے خلاف ادارے استعمال ہوتے رہے ہیں

رہنما تحریک انصاف علی نوازاعوان نے کہا کہ نوازشریف آمریت کی پیداوار ہیں جس کے آج بھی پاکستان کی سیاست پرمنفی اثرات ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ عمران خان یوٹرن کے ماسٹرہیں۔رہنما تحریک انصاف علی نوازاعوان نے کہا کہ ندیم افضل چن نے معاون خصوصی وزیراعظم کے عہدے سے خود استعفا دیا ہے وجوہات وہ خود ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

کابینہ میں جب فیصلے ہوتے ہیں تو سب کی آرا ء سامنے آتی ہے آٹھ آٹھ گھنٹے میٹنگ کے بعد فیصلے لئے جاتے ہیں اسی پر بات ہوئی ہے اس لئے اگر کوئی بعد میں اپنی رائے دے گا تو یہ عمل مناسب نہیں ہے ۔وزیراعظم 24برس سے کہہ رہے ہیں کہ اشرافیہ نے قوم کو غریب رکھا اور جب پکڑے جاتے ہیں تو این آر او کر لیتے ہیں۔

تازہ ترین