• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی حکومت نے عوام پر شب خون مارا، مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے 17 جنوری 2021 بروز اتوار دوپہر 2 بجے متنازع مردم شُماری کے خلاف احتجاجی ریلی کیلئے کارکنان کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مسئلے پر ہر حد تک جائیں گے۔عمران خان کی حکومت نے عوام پر شب خون مارا ہے۔مردم شُماری غلط کرا کر حکومت و ریاست احساس محرومی کو فروغ دے کر دہشتگرد بنا رہی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے اس اہم ترین معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وہ نادرا کا ڈیٹا منگوائیں اور اس ظلم کا خاتمہ کریں، بغیر صحیح اعداد و شمار کے موثر پلاننگ اور صحیح سمت ناممکن ہے، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے ناانصافی اور احساس محرومی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ماڈل یوسیز اور ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، یوسیز کے سوشل میڈیا کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین