• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: 2 کلاشنکوفوں سے گھنٹوں فائرنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں نوجوان 2 کلاشنکوفیں تھامے کئی گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔

ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نشے کا عادی ہے جو بی آر ٹی منصوبے میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔

ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملزم کو قابو میں کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں اور ان کی گولیاں برآمد کی ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔


ڈی پی او کے مطابق ملزم طیب رحمٰن بی آر ٹی منصوبے پربطور سیکیورٹی گارڈ تعینات ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین