• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی 31 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے اور آئے دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے یادگار دنوں کی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔


عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر 31 سال پُرانی یعنی سال 1989ء کی بتائی جارہی ہے۔

مذکورہ تصویر میں وزیراعظم سڑک پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں عمران خان کے چہرے پر ہلکی مُسکراہٹ بھی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان کا لباس دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ تصویر موسم سرما کے دوران لی گئی تھی۔

عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر کیپشن کے بغیر پوسٹ کی ہے اور اس کے باوجود بھی ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد صارفین وزیراعظم کی تصویر لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

عمران خان کی یادوں کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات بھی آتے ہیں۔

تازہ ترین