وزیراعظم عمران خان دُنیائے کرکٹ کے بہترین کپتان بن گئے اور اس اعزاز کے بعد پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ میمز کے ذریعے بھارتیوں کا مذاق بنانا شروع کردیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین کرکٹ کیلئے دنیائے کرکٹ کے چار بہترین کپتانوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر پول جاری کیا، پول میں 47 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد عمران خان بہترین کپتان بن گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی اس کامیابی اور ویرات کوہلی کی ناکامی کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کچھ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ چل رہے ہیں۔
ان ٹاپ ٹرینڈ کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیش ٹیگ PakistanShocksIndia چل رہا ہے۔
اس ہیش ٹیگ کا اُردو زبان میں مطلب یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو چونکا دیا ہے۔
پاکستانی ٹوئٹر صارفین اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بھارتیوں کے لیے مزاحیہ اور دلچسپ میمز شیئر کر رہے ہیں۔
عاطف نامی صارف نے آئی سی سی کے پول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عمران خان بھارت سے کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔‘
ایک صارف نے عمران خان اور آئی سی سی پول کا فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی پوچھے تو کہنا کپتان آیا تھا۔‘
سید محسن عباس نامی صارف نے بھارتیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’ہم تمہیں سرپرائز دیں گے اور ہر تمہیں چونکا دیں گے۔‘
طارق نامی صارف عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر شیئر کی جس میں مودی روتے دکھائی دے رہے ہیں۔
صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بے بی! اس بار سراہا دو، اگلی بار تم جیت جانا۔‘
زین نامی صارف نے ایک میم شیئر کی جس پر درج تھا کہ ’بھارتیوں کا انڈر گراؤنڈ ہونے کا وقت ہوا جاتا ہے۔‘
ایک صارف نے کہا کہ ’کپتان راک، بھارت شاک۔‘
واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے رائے شماری کیلئے دیئے گئے کپتانوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان ، بھارت کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی، آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی موجودہ کپتان میگ لیننگ، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز شامل تھے۔