• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کے اجلاس کی کارروائی پر تشویش ہے، پی اے سی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو کابینہ کے اجلاس کی کارروائی پر تشویش ہے، کمیٹی نے براڈشیٹ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عامر ڈوگر،ایاز صادق، شیخ راحیل اصغر اور راجا پرویز اشرف سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

پی اے سی اجلاس میں عامر ڈوگر نے کہا کہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

رانا تنویر نے بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس نے 2 سال میں 500 ارب روپے سے زیادہ کی وصولی کی، اس کمیٹی نے نیب سے زیادہ وصول کرکے دیے ہیں، کتنے پیسے دیے اور کب کس نے انہیں مقرر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی اے سی کسی ممبر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے تو عمل نہیں ہوتا، اس پر ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی کسی کمیٹی کے چیئرمین کے پروڈکشن آرڈر کو روک نہیں سکتے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ کابینہ میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ساکھ کو متاثر کیا گیا، کابینہ میں یہ سنگین الزام لگاکہ پی اےسی اربوں روپے لے کر آڈٹ اعتراضات نمٹاتی ہے۔

چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ اراکین کابینہ اجلاس کی کارروائی خفیہ رکھنے کے پابند ہیں، ہماری عزت اچھالی گئی ہے، ہم بہت تکلیف میں ہیں۔

شیخ روحیل اصغر کابھی کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے عزت بنائی، اب اچھالی جارہی ہے۔

تازہ ترین