• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ریفرنس کے معاملے پر نیب راولپنڈی اور ہیڈکوارٹر کی موقف میں تضاد ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ نیب کے اندر کیا ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اپوزیشن نیب سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، نیب سے متعلق جو چیزیں میرے پاس آچکی ہیں وہ کل سینیٹ میں رکھوں گا۔

سلیم مانڈوی والا کاکہنا تھا کہ میرے خلاف میڈیا پر ریفرنس سے متعلق خبریں چل رہی ہیں، دلچسپ بات ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں، کیا انجینئر منگی دوبارہ سے انجینئرنگ میں مصروف ہیں؟

اس سے قبل نیب سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے چیمبر میں آئے اور ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کے درمیان اہم ملاقات میں نیب سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد اور تحریک استحقاق پر بات چیت ہوئی ۔

سلیم مانڈوی والا کاکہنا تھا کہ نیب سے متعلق اپوزیشن کا موقف اصولی ہے، تمام معاملات اتفاق رائے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین