• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا تقابل کسی اور سے نہ کیا جائے، معلوم ہے میں کیا ہوں، سنی لیونی

بھارتی نژاد کینیڈین ماڈل اور اداکارہ سنی لیونی نے کہا ہے کہ انکا تقابل کسی اور سے نہ کیا جائے، انہیں معلوم ہے کہ وہ کیا ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک طویل وقفے کے بعد شوٹنگ پر واپس آنا بہت ہی حیران کن لگا، اور اس مشکل وقت میں کام کرکے بڑی خوشی ہورہی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ پچھلا سال کافی مشکل تھا اور وہ پروفیشن کے حوالے سے نئے سال میں کافی پرامید ہیں۔ 39

سالہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری میں مقابلے پر یقین رکھنے کے بجائے اپنے رستے خود بناتی ہیں۔


انھوں نے کہا کہ اپنے ہم عصروں کو زیادہ کام ملنے کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوتی، میں یہ نہیں دیکھتی کہ دوسرے لوگ کیا کررہے ہیں یا وہ کیا چیز منتخب کررہے ہیں، میں خود کو اور اپنے خاندان کو دیکھتی ہوں کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیسے وقت گزارنا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ میں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی خواہشمند ہوں، اس حوالے سے اچھا کام کرکے اپنے خاندان کے ساتھ انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین