• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، مارک باؤچر

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اُن کی ٹیم کی توجہ صرف کرکٹ پر ہوگی۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے 15 جنوری کو کراچی پہنچ رہی ہے۔


 ٹیم کی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا تھا کہ اُنہیں پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے پورا اعتماد ہے، ہمیں وہاں پہنچ کر صرف اور صرف کرکٹ کھیلنی ہے۔

باؤچر کا کہنا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کی نسبت پاکستان میں وکٹیں فاسٹ بولنگ کے لیے سازگار ہوتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کے حالات اور ایس اوپیز کی وجہ سے دیکھنا ہوگا کہ کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے۔

تازہ ترین