• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کو رسیدیں مل رہی ہیں نہ ان کے پاس ریکارڈ ہے، فرخ حبیب

پارلیمانی سیکریٹری ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو رسیدیں مل رہی ہیں نہ مسلم لیگ ن کے پاس مالیات کا ریکارڈ ہے۔

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کی جماعت کا وتیرہ ہے پڑھے سمجھے بغیر مٹھائی کھاتے، پھر پچھتاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کو رسیدیں مل رہی ہیں نہ مسلم لیگ ن کے پاس مالیات کا ریکارڈ ہے۔ 

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھے ہر سوال کا جواب جھوٹ، ان کا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری ریلویز کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اپنا فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چل رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اپنے جواب جمع نہیں کروا رہیں، 18جنوری کو ان دونوں جماعتوں کو الیکشن کمیشن نے بلایا ہے۔

تازہ ترین