• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ فیصلوں کو باہرتنقید کا نشانہ بنانا نامناسب رویہ ہے، فردوس عاشق


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ فیصلوں کو باہر تنقید کا نشانہ بنانا نامناسب رویہ ہے، رکن سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم رخسانہ زبیری نے کہا کہ لوگوں کوقانون سے آگاہی نہیں ہوگی تو اس میں مشکلات لازماً آئیں گی،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہناتھا کہ تبدیلی ابھی صرف بزنس واٹس ایپ پرکی جارہی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ اگر کوئی ذاتی رائے کی آڑ میں حکومتی پالیسی پر تنقید کرے تو پھر اس کو کابینہ میں بیٹھنا نہیں چاہئے اس کو اخلاقی طو رپر مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ اگر کوئی کیبنٹ کے فیصلوں کو باہر جاکر تنقید کا نشانہ بناتا ہے تو یہ نامناسب رویہ ہے ،حکومتی پالیسی ، حکومتی اقدامات جو عوام کی فلاح کے لئے اٹھائے جاتے ہیں وہ عوام تک پہنچانا حکومتی ترجمان کی ذمہ داری ہے ۔ ندیم افضل چن کا استعفیٰ مجھے نہیں معلومات ذاتی وجوہات کی بنا پر ہے یا اس کے پیچھے کوئی وجوہات ہیں اس حوالے سے بہترین وضاحت تو ندیم افضل چن ہی دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین