پشاور(نمائندہ جنگ )بی آر ٹی اسٹیشنوں میں لِفٹس تاحال بند پڑی ہے پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ان لفٹس کو چالو نہیں کیا جا سکا پشاور میں سڑکوں پر بی آر ٹی بسیں تو چلنے لگیں مگر سٹیشنز میں نصب لفٹس کو تاحال فعال نہیں بنایا جاسکا جس کے باعث معمر شہریوں معذور افراد اور مریضوں کو بسوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، خصوصی افراد تو بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے سے ہی قاصر ہیں۔ ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سٹیشنز میں نصب لفٹس کے لیے عملہ بھرتی کر لیا گیا ہے اور جلد ہی لفٹس فعال کردی جائیں گی۔