• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی قید میں ایک اور پاکستانی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بھارتی ریاست گجرات میں قید 60سالہ پاکستانی شہری عرب عرف ارباز جاٹ رواں ہفتے کے آغاز میں جاں بحق ہوگیاہے، ریاست گجرات میں ضلع کچھ کے بھج میں واقع ایک حراستی مرکز میں قید عرب عرف ارباز جاٹ کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے بدین میں جمعہ گام سے تھا، بھارتی ریاست گجرات کے حراستی مرکز میں گزشتہ دو ماہ کے اندر چار پاکستانی شہریوں کی موت ہوچکی ہے، حکام نے ان تمام افراد کی موت کی ایک ہی جیسی علامات بتائی ہیں،غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق عرب عرف ارباز جاٹ کو بھارتی سکیورٹی فورسز نے سن 2013 میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے الزام میں سرحد کے پاس سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین