• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ کو ادائیگی، چیئرمین نیب طلب


اسلام آباد ( آن لائن ) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے الگ الگ قومی احتساب بیورو اور برطانوی فرم براڈ شیٹ کے درمیان ہونے والے معاہدے اور اس فرم کو اب تک کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ 

اٹھارہ جنوری کو قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس بھی اس حوالے سے طلب کیاگیا ہے جس کی صدارت چیئرمین احسان اللہ ٹوانہ کرینگے۔ 

اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیاگیا ہے کہ وہ بتائیں کہ برطانوی فرم کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کیوں کی گئی اس کی وجوہات کیا ہیں اور براڈ شیٹ کے ساتھ معاہدہ کب کیاگیا تھا اور کب اس کو منسوخ کیاگیا اور منسوخ کرنے کی وجہ سے پاکستان کو 450 کروڑ روپے کیوں ادا کرنے پڑے اس کا ذمہ دار کون ہے ۔ 

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو نوٹس بھی جاری کردیاگیا ہے ۔ اجلاس کے دوران نظام آف حیدر آباد کیس میں برطانوی عدالت کی جانب سے پاکستان کا 35 ملین پائونڈ کا دعویٰ مسترد کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

تازہ ترین