• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے لاہور کے کچرے کا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈال دیا

لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے لاہورکے کچرے کاملبہ پچھلی حکومت پرڈال دیا۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ 8سال میں کچرا اٹھانے والی کمپنیوں کو کروڑوں روپے سے نوازا گیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جاری صفائی آپریشن کے تحت شہر سے 85فیصد کوڑا کرکٹ اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 15 جنوری کی شام تک زیر ویسٹ کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔2009 ء میں لاہور کی صفائی پر ایک ارب 5کروڑ روپے خرچ ہورہے تھے۔ن لیگ کی حکومت نے دو بیرونی کمپنیوں کو شہر کی صفائی کا ٹھیکہ دیا تو 2010 میں صفائی پر 7 ارب روپے خرچ ہونے لگے اور 2018 میں یہ اخرجات 14 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ خصوصی موقعوں پر دی جانے والی سپیشل گرانٹس اس کے علاوہ تھیں۔ ان کمپنیوں سے 7 سال کے لئے 320ملین ڈالر کا معاہدہ کیا گیا اور 70 فیصد ادائیگی ڈالروں میں کی گئی۔ سکل ہپ اور سلیمان اینڈ کمپنی کے ذریعے ان غیر ملکی کمپنیوں کے لئے ورک چارج ملازمین ہائر کیے جاتے تھے۔

تازہ ترین