لورالائی( این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہماری جنگ عمران خان سے نہیں بلکہ انکے سلیکٹرزسے ہے ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، جو قوتیں آئین کو اہمیت نہیں دیتیں ان کی وجہ سے آئین پر عمل نہیں ہو رہا جسکے باعث ملک میں سیاسی انتشار نے جنم لیا
کرپشن کا الزام لگانے والے وزیر اعظم کی پوری کابینہ کرپٹ ہے، نیب کو سرے سے تسلیم نہیں کرتے ،ان کے نوٹسز کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے
آئین قانون اور پارلیمان کی بالادستی قائم نہیں کی گئی تو ملک میں جمہوریت ایک مذاق بن سکتا ہے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے طلب کرنے کے باجود کیوں پیش نہیں ہو رہے جس سے لگتا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔