• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی، 4 ہزار طلبا و طالبات نے انٹری ٹیسٹ دیئے

کراچی (اسٹافرپورٹر ) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن سید اخلاق حسین نے جامعہ اردو کے تحت ہونے والے فارم ڈی کے انٹری ٹیسٹ مرکز کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کمپیوٹر سائنس، بی بی اے اورفارم ڈی میں 4000طلباء و طالبات نے جامعہ کے بی ایس سی اوراکیڈمک بلاک میں قائم54امتحانی مراکز میں Covid-19کی تمام ایس او پیز کے ساتھ شفاف اور منظم طور پر انٹری ٹیسٹ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ داخلہ ٹیسٹ کا مقصد میرٹ کوپروان چڑھانا ہے جو طلبہ اس ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے وہی داخلے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور اس پر تسلی کا اظہارکیا۔ داخلہ ٹیسٹ منتظمین میں رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدپروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی،ڈاکٹر زاہد خان،ڈاکٹر توقیر راؤ،ڈاکٹر عبید کورائی،سید نعمان علی،ڈاکٹرحق نواز عباسی اورعدیل طاہر شامل ہیں۔

تازہ ترین