آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مختلف علاقوں سے ماں اورتین بیٹیوں سمیت 7 افراداغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے تین بیٹیوں اوران کی ماں سمیت 7افرادکواغواکرلیاگیا۔ تھانہ نصیرآبادکو شاہد مسیح نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف)بعمر 14سال کواحسن اور ایک نامعلوم شخص اغواکرکے لے گئے ۔تھانہ ریس کورس کو محمدی خان نے بتایا کہ شیخ حادی،فیصل اور2 نامعلوم افراد مجھے اغواء کر کے حادی کے گھر لے گئے جہاں انہوں نے مجھے چارپانچگھنٹے محبوس رکھ کرتشدد کا نشانہ بنایاجہاں سے میرے گھروالوں نے آکر مجھے چھڑوایا۔تھانہ سول لائن کو علیم حیدر نے بتایا کہ اس کی بہن (ص)عمر33سال کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ جاتلی کو محمد اسماعیل نے بتایا کہ بجاڑ سے واپس آیا تو دیکھا کہ میری بیوی اور تین بیٹیاں گھر موجود نہ تھیں۔ مجھے شبہ ہےبیوی (ح) بی بی اور میری تین بیٹیوں کو فاروق نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کراغواء کروایا ۔

اسلام آباد سے مزید