• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم یو نیورسٹی،بیرونی عناصر کی خواتین ملازمین کودھمکیاں

اسلام آباد (وقائع نگار)قائداعظم یو نیورسٹی میں دو خواتین ملازمین کو ہراساں کر نے کا انکشاف ہوا ہے، ہراساں کر نے عمل میں یونیورسٹی ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم آئوٹ سائیڈرغنڈہ گرد عناصر ملوث ہیں جن کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے بتایا کہ یہ غیر طلبا عناصر ہیں جنہیں یو نیورسٹی سے خارج کیا جا چکا ہے ، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے جبکہ اساتذہ، ملازمین اور طلبا کا کہنا ہے کہ بار ہا یو نیورسٹی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن کارروائی نہیں کی جاتی،یہ عناصرجب چاہتے ہیں اساتذہ،ملازمین اور طلبا کو ہراساں کر تے ہیں۔ ملک کی اول درجہ کی جا معہ قائداعظم یو نیورسٹی اسلام آباد میں دو خواتین ملازمین کو ہراساں کر نے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں یو نیورسٹی ہاسٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم غنڈہ گرد عناصر نے نہ صرف یو نیورسٹی کے اہم شعبے میں گھس کر خواتین ملازمین کو ہراساں کیا بلکہ انہیں دھکے اور دھمکیاں دیتے ہوئے ان کے دفتر سے باہر نکال کر تالا لگا دیا ۔
تازہ ترین